Imam hussain (as) to the governor of Madina (Walid bin Aattbah)

امام حسین کا مدینہ کے گورنر سے خطاب 

“… اے امیر! ہم خاندان نبوت اور معدن رسالت ہیں. ہمارے گھروں پر فرشتوں کی رفت و آمد رہا کرتی ہے، اور ہمارے خاندان پر الله کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں. الله تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے گھرانے سے شروع کیا اور آخر تک ہمیشہ ہمارا گھرانہ اسلام کے ہمراہ رہے گا. لیکن یزید، جس کی بیعت کی تم مجھ سے توقع کر رہے ہو، اس کا کردار یہ ہے کہ وہ شراب خور ہے، بے گناہ افراد کا قاتل ہے، اس نے الله تعالیٰ کے احکام کو پامال کیا اور بر سر عام فسق و فجور کا مرتکب ہوتا ہے. مجھ جیسا شخص کسی صورت اس جیسے کی بیعت نہیں کرے گا. اب ہم اور تم دونوں آنے والے وقت کا انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہم میں سے کون خلافت اور بیعت کا زیادہ مستحق ہے.  “

(خطبات حسین ابن علی مدینہ تا کربلا ،ص 28 . تاریخ طبری، ج 7، ص 216 . مقتل لہوف ص 19)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *